اسیر سیاسی رہنماؤں کے ممکنہ پروڈکشن آرڈر کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرنوٹس جاری

اسیر سیاسی رہنماؤں کے ممکنہ پروڈکشن آرڈر کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرنوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری،خواجہ برادران، حمزہ شہبازاوررانا ثناء اللہ کے ممکنہ پروڈکشن آرڈر کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔یہ درخوااست شہری منیر احمد نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے،جس میں قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق معلومات کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھے،پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق قانون سازی کی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی