کرکٹر شرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے دائر درخواست، وکیل نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت مانگ لی

کرکٹر شرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے دائر درخواست، وکیل نے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت مانگ لی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزرات داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ میچ فکسنگ میں سیاسی بنیادوں پر اس کو سزا دلوائی گئی جبکہ درخواست گزار کا سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

مزید :

علاقائی -