احتساب شروع ہو چکا جس نے کچھ کیا ہے وہ بھگتے گا: وزیر داخلہ 

  احتساب شروع ہو چکا جس نے کچھ کیا ہے وہ بھگتے گا: وزیر داخلہ 

  



کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے احتساب شروع ہوگیا ہے اور جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا وزیراعظم وہ کام ضرور کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو، ملکی پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے، وزیراعظم نے کئی بار کہاہے یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہئیں، اب کوئی بندوق لیکر نہیں چل سکتا۔اپوزیشن رہنماؤں کی نیب کے ہاتھوں گرفتاریوں پر وزیر داخلہ نے کہا آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتاہے ایسے کاموں میں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، اس کا چیئرمین پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے لگا یاتھا، کسی نے کچھ کیا ہوگا جب ہی گرفتاری ہوئی ہے۔ ملک میں احتساب کا عمل شرو ع ہوگیا جس نے قصور کیا ہوگا اس سے پوچھا جائے گا، ملک کسی ایک کا نہیں سب کا ہے، عمران خان نے جو مناسب سمجھا وہ کیا،وہ ہمیشہ ملکی مفادات میں ہی بات کرتے ہیں،سمگلنگ روکنے کیلئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی، ملک کو دیمک کی طرح جیسے کرپشن نے چا ٹا ایسے سمگلنگ بھی چاٹ رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہمارا مستقبل پہلے سے بہتر ہوگا۔ ملک اسوقت چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، کسی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نیب نے علیم خان اور سبطین خان کو گرفتار کیا، عمران خان جتنا فرنٹ پر کھیلتے ہیں ا س سے زیادہ کوئی نہیں کھیلتا۔ جہادی لوگ جو پوری دنیا نے بنائے اور پاکستا ن میں پھل پھول رہے تھے لیکن عمران خان نے کہا اب کوئی ایسا نہیں ہو گا اور کوئی گروپ پاکستان میں کام نہیں کر سکتا،پاکستان اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گا، ملک کو قائم رکھنے کیلئے قانون کی عملداری ناگزیر، ملکی پالیسی میں تبدیلی کا کریڈٹ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو جا تا ہے۔عمران خان کسی دوسرے ملک کیلئے استعمال نہیں ہو گا، میں سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ پر نیب سے منت کرتا ہوں جتنے پکڑنے ہیں جلدی پکڑیں، نیب کے پاس تفتیشی افسر کم اور پکڑنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ عالمی عدالت نے کلبھوش کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیااور قانون کے مطابق کیا۔ احتجاج کا حق سب کو ہے حکومت کا کام لوگوں کی زندگی کو تحفظ دیناہے، کسی کو شیشے توڑنے کی اجازت نہیں۔ کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر50فیصد بہتری آئی ہے،اگر میں بینظیر کے قتل میں ملوث تھا تو مجھے پھانسی لگوا دیتے،پیپلز پارٹی کی حکو مت تھی۔ بلاول کے والد 5سال تک حکومت میں تھے قتل میں ملوث تھا تو پھانسی کیوں نہیں دی۔

وفاقی وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول


loading...