سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز کو2شو کاز نوٹسز جاری کردئیے

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز کو2شو کاز نوٹسز جاری کردئیے

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے،پہلا نوٹس حکو متی ریفرنس پر بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نوٹس صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط پر جاری کیا گیا۔صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کو بھی بیرو ن ملک جائیدادوں کے حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور کے کے آغا کو شو کازنوٹس 16جولائی کو جاری کیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فا ئزعیسیٰ کو دونوں شو کاز نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائیکورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان ججز میں لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے ایک، ایک جج بھی شامل تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فرخ عرفان چونکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے دوران استعفیٰ دے چکے ہیں اسلئے ان کا نام ریفرنس سے نکال دیا گیا ہے۔صدارتی ریفرنسز پر سماعت کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14جون کو طلب کیا گیا تھا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ اول