مریم نواز آج احتساب عدالت  میں پیش ہوں گی 

     مریم نواز آج احتساب عدالت  میں پیش ہوں گی 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویز عدالت میں پیش کرنے پر (آج)19 جولائی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 19 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔قومی احتساب بیورو بے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دس سال قید، ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال قید اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی،میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا گیا،نیب کی درخواست پر جج محمد بشیر 19 جولائی کو سماعت کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف آج   نیب عدالت میں پیش ہوں گی۔  ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کا اسلام آباد آمد پر کارکنان استقبال کریں گے۔ 

 مریم نواز

مزید : صفحہ اول