حکومت بوکھلا گئی، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش: مسلم لیگ (ن)

  حکومت بوکھلا گئی، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی ...

  



اسلام آباد/لاہور (آئی این پی) مسلم لیک(ن) کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم شاہد قاخان عباسی کی نیب کی جانب سے گرفتاری پر کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بوکھلا گئی ہے، اب اپوزیشن رہنما ؤں کو منشیا ت اور دیگر کیسز بنا کر عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، قومی اداروں کو پہلے ق لیگ کی حکومت کیلئے استعمال کیا گیا اور اب پی ٹی آئی کی حکومت کے استعمال کیا جا رہا ہے،اس طرح کے ہتھکنڈوں  سے قومی اداروں کو عوام میں بدنام کیا جا رہا ہے اور لوگوں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئی احسن اقبال نے کہا کہ شاہد خاقان پارٹی کی تنظیمی دورے کر رہے ہیں اور انہیں لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طاقت کو روکنے کیلئے تمام طریقے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کے جہاز اڑنے والے نہیں  کیونکہ ان کے کپتان نالائق اور نا اہل ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ پورے پاکستان کو جیلوں میں ڈال دیں تب بھی کچھ نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی کیا حیثیت ہے وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے،ہم ظلم پر دہائی نہیں دیں گے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ گرفتار کرو کیونکہ گرفتاری ہماری روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کیا لیکن ایک روپے کا ثبوت نہیں، کہتے تھے کہ تماشہ نہ کریں، گاڑی سے اترو، عمران خان تماشہ اور جگ ہنسائی کررہے ہیں، ہم نے آمر کے دور کا انتقام دیکھا ہے۔ علاوہ ازیں ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے ایک فوٹو کاپی وارنٹ گرفتاری پر انہیں گرفتار کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری کی فوٹو کاپی ٹویٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سابق وزیراعظم کو نیب کی جانب سے جاری کئے جانے والے وارنٹ گرفتاری کی فوٹو کاپی پر گرفتار کیا گیا، یہ سلیکٹڈ عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ اول


loading...