پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان 

پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاکستان میں قیدبھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی جائیگی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہو ئے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو حاصل حقوق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کرنے سمیت انہیں قونصلر رسائی دینے سے متعلق طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔

قونصلر رسائی

مزید : صفحہ اول