شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری قابل مذمت”سلیکٹڈ“ حکومت کا ”سلیکٹڈ“ احتساب قابل قبول نہیں: بلاول بھٹو

      شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری قابل مذمت”سلیکٹڈ“ حکومت کا ”سلیکٹڈ“ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ  ’سلیکٹڈ‘ حکومت کا ’سلیکٹڈ‘ احتساب قابل قبول نہیں، موجودہ حکومت منتخب نمائندوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ’سلیکٹڈ‘ حکومت اپنی ناکامیاں سیاسی مخالفین کی گرفتاری سے چھپا رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ معیشت پر ’سلیکٹڈ‘ حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -