پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارد کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام سینیٹر کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں پارٹی چیئرمین نے پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے خلا ف تحریک عدم اعتمادکو کامیاب بنا نے کیلئے یکجا ہو جائیں اور کسی بھی بیرون ملک سفر سے گریز کریں بلکہ اسلام آباد سے باہر بھی کسی شہر میں جائیں تو پارٹی کو آگا ہ کریں۔
پابندی