تحریک انصاف کیخلاف منی لانڈرنگ کی درخواست پر سماعت 6 اگست کو مقرر 

 تحریک انصاف کیخلاف منی لانڈرنگ کی درخواست پر سماعت 6 اگست کو مقرر 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف منی لانڈرنگ اور قبائلی حلقہ پی کے 115 میں الیکشن موخر کرنے کی درخواست پر سماعت 6 اگست کو مقرر کر دی جبکہ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دئیے  ہیں کہ قبائلی ضلع میں الیکشن ملتوی نہیں کر سکتے قانون شکنی کرنے والا امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوا تو الیکشن کمیشن کو نااہل کرنے کا اختیار موجود ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف منی لانڈرنگ اور قبائلی حلقہ پی کے 115 میں الیکشن موخر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار محمد عظیم خان آفریدی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار معظم بٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف نے حلقے میں منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو ٹکٹ دیا ہے، وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا جائے اور پی کے 115 میں انتخاب ملتوی کیا جائے۔ممبر الیکشن کمیشن کے پی ارشاد قیصر نے ریمارکس دئیے کہ ابھی بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں ان کے نام بھی شائع ہو گئے ہیں،

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول


loading...