اپوزیشن کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں ملک آمریت کی طرف گامزن

  اپوزیشن کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں ملک آمریت کی طرف گامزن

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں اپوزیشن کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں ملک بتدریج آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سیاسی کارکنوں کے چہرے مسخ کئے جارہے ہیں تاکہ لوگ سیاست سے بیزار ہو جائیں، ثابت ہو گیا یہ گرفتاریاں احتساب نہیں بلکہ بدترین انتقام ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے لگتا ہے حکمران کسی اور کیلئے راستہ ہموار کرنے آئے ہیں، ان کی ناتجربہ کاری ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

چودھری منظور

مزید : صفحہ اول


loading...