رنگ بازیوں کا دور ختم ہو چکا،اب یہ لوگ احتساب کا سامنا کریں

رنگ بازیوں کا دور ختم ہو چکا،اب یہ لوگ احتساب کا سامنا کریں

  



پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، اس جماعت کے لیڈروں کو جیل جانے کے خوف نے حواس باختہ کردیا ہے، ان کی رنگ بازیوں کا دور ختم ہو چکا،اب یہ لوگ احتساب کا سامنا کریں،اس جماعت کے لیڈروں کی گیدڑ بھبھکیوں اور دھمکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا (ن) لیگ کی چیخیں بتا رہی ہیں دال میں کچھ کالانہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے،ری جیکٹ لیگ کے سیاہ دورِاقتدار میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر تھی، آشیانہ سکیم، دانش سکول، پیلی ٹیکسی،میٹرو، اورنج ٹرین منصوبوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے ان سب کی جلد ہی باری آنیوالی ہے۔

اعجاز چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...