تبدیلی سرکار کا بس نہیں چل رہاورنہ ساری اپوزیشن جیلوں میں ڈال دے
اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے یہ تبدیلی سرکار نہیں بلکہ ایک تباہی سرکار بن چکی ہے ان کا بس نہیں چل رہا کہ یہ لوگ ایک ہی پل میں ساری کی ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیں،یہ چاہتے ہیں ان کی تباہ کاریوں پر ان سے کوئی جواب لینے والا نہ ہو۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تباہی سرکار نے ایک سال میں ہر شعبہ تباہ کر دیا، ملکی معیشت،لوگوں کے کارو بار، سٹاک مارکیٹ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کو تباہ کردیا،تباہی سرکار نے سب سے پہلے سماجی اخلاقیات، سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کی،زرعی شعبہ اور کسان کا معاشی مستقبل تباہ کردیا اس جماعت نے گالم گلوچ کا ماحول پیدا کرکے پارلیمنٹ کا ڈیکورم بھی تباہ کر دیا اور اب ان کی یہ کوشش ہے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیا جائے تاکہ ان سے کوئی سوال کرنے والا نہ ہو۔
غلام بلور