مسلم لیگ (ن) مکافات عمل کا شکار، جو بویا وہی کاٹ ر ہی ہے

مسلم لیگ (ن) مکافات عمل کا شکار، جو بویا وہی کاٹ ر ہی ہے

  



پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے نواز لیگ مکافات عمل کا شکار، جو بویا تھا وہی کاٹ ر ہی ہے،اس کی جا نب سے انتقامی کارروائیوں کا پراپیگنڈا کارگر ثابت نہیں ہو گا، شاہد خاقان عباسی، نوازاور شہبازشریف سے کسی بھی طور چھوٹا لٹیرا نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہامسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت کا ڈرامہ بند کر کے قانون کی عدالت میں لوٹ مار کا حساب اور اپنی بے گناہی کا ثبوت دے، ایل این جی کی لوٹ مار کے علاوہ شاہد خاقان عباسی نے قومی ادارے پی آئی اے کو تباہ کر کے اپنی نجی ایئر لائن کو منافع بخش بنایا،یہ مکافات عمل ہے کہ مسلم لیگ (ن)والے عبرتناک انجام سے دو چار ہو رہے ہیں، اس جماعت کے تما م کرپٹ اور لٹیرے جیلوں میں جائیں گے۔

خرم نواز

مزید : صفحہ اول


loading...