لیگی رہنماؤں،کارکنوں کونواز شریف کا سپاہی ہونے کی سزا دی جارہی ہے

لیگی رہنماؤں،کارکنوں کونواز شریف کا سپاہی ہونے کی سزا دی جارہی ہے

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے جس طریقے سے بغیر کسی وارنٹ اور ثبوتوں کے راستوں میں ہی ہماری جماعت کے مرکزی رہنماؤں کو نیب کے ذریعے یا پھر کسی اور ادارے کے ذریعے سے گرفتار کیا جارہا ہے اس سے اب ملک کے بچے بچے کو بھی یہ بات سمجھ میں آگئی ہے ہماری جماعت کے لوگوں کو محض نواز شریف کا سپاہی ہونے کی سزا دی جارہی ہے، لاڈلے کیلئے میدان خالی کروایا جارہا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے موجودہ حکومت نواز شر یف اور مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں آئین و قانون پر عمل کرنا بھی بھول چکی ہے اور اس قدر بغض میں مبتلا ہو چکی ہے کہ اپوزیشن کو دیوار کیسا تھ لگانے کیلئے آخری حدیں بھی پار کی جارہی ہیں، عوام باشعور ہیں حکمران اپوزیشن پر کرپشن کے الزامات لگا کر اپنی بیڈ گورننس سے تو جہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول