بڑی عید کا چاند کب نکال رہے ہیں،آرمی چیف کا فواد چوہدری سے دلچسپ مکالمہ

  بڑی عید کا چاند کب نکال رہے ہیں،آرمی چیف کا فواد چوہدری سے دلچسپ مکالمہ

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر حاضرین مجلس کھکھلا کر ہنس پڑے۔ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی،آرمی چیف نے پوچھا فواد چوہدری صاحب، عیدالضحیٰ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟۔ آرمی چیف کی اس شگفتہ مزاجی پر جی ایچ کیو کا سینما ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اگست میں ہوگا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

دلچسپ مکالمہ

مزید : صفحہ اول


loading...