وزیر اعظم نے لاہور میں مصروف دن گزارا،گورنر، وزیر اعلیٰ سے ون آن ون ملاقاتیں 

  وزیر اعظم نے لاہور میں مصروف دن گزارا،گورنر، وزیر اعلیٰ سے ون آن ون ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور آمد پر مصروفیات سے بھرپور دن گزارا وہ لاہور پہنچنے کے فوری بعد سیدھا ایوان وزیر اعلیٰ آئے جہاں پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کی جس میں رواں مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تاجروں اور صنعتکاروں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ملک میں صنعتوں پر گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ہی منعقدہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے اپنی اپنی وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد وزیر اعظم 8 کلب روڈ جی او آر گئے جہاں پر انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ون آن ون ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے پنجاب کے ترجمانوں سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں وزیر اعظم نے پنجاب حکومتی کے ترجمانوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور انہیں  اینٹ کا جواب پتھر سے دیں وزیر اعظم نے اپنے ترجمانوں کو یہ ٹاسک بھی دیاکہ وہ حکومتی کارکردگی کو عوامی حلقوں میں نمایاں کریں اور حکومت کی ساکھ کوبہتر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں اور کردار بھی ادا کریں لاہور میں قیام کے دوران وزیر اعظم مختلف وفود سے ملاقاتوں کے بعد اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ 

مصروف دن

مزید : صفحہ اول


loading...