عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر  کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

  عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر  کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کلبھوشن کو عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاتر،ہوٹلز، بازاروں میں کلبھوشن کی سزا موضوع بحث بنی رہی، پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سِکھ برادری نے بھی کلبھوشن کی سزا برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بے گناہ افراد کو مارنے والے کلبھوشن کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کسی بھی معاملے میں پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اب پاکستان کے پاس ایک سنہری موقع ہے، کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیاسی شخصیات نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کیا اور اسے ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

 کلبھوشن

مزید : صفحہ اول


loading...