مسلم لیگ(ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل طلب  

   مسلم لیگ(ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل طلب  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا ہنگامی اجلاس(کل)ہفتہ کو طلب کرلیا ہے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی)کا ہنگامی اجلاس ہفتہ 20جولائی کو دوپہر دو بجے لاہور میں منعقد ہوگا۔پارٹی کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت سی ای سی کے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور دیگر عہدیداران شرکت کریں گے۔اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت میں اضافے اور معاشی بدحالی کے امور زیرغورآئیں گے۔ جج احتساب عدالت کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود بے گناہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم نہ ہونے اور ان کو رہا نہ کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کی جانب سے پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر غور ہوگا اورحکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر جوابی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطوں اور لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔
 مسلم لیگ(ن)

مزید :

صفحہ اول -