مدارس کے خاتمے کا امریکی ایجنڈا پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے: فضل الرحمن 

مدارس کے خاتمے کا امریکی ایجنڈا پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے: فضل الرحمن 

  



ملتان (آ ئی این پی)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے عوام کے ساتھ تصادم کی راہ پر گامزن ہیں، مدارس کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی امریکی ایجنڈے کو قبول نہیں کریں گے، مدارس کا خاتمہ ان کا اصل ایجنڈا ہے لیکن مدارس کی آزادی اور نصاب پر جبر مسلط نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف دینی مدارس سے مذاکرات کررہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ اپنا پیکج منظور کرانے کے لئے دبا ؤ ڈال رہی ہے،جمعرات کو مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت اور توہین رسالت قوانین کے حوالے سے امریکہ پاکستان پر دبا ؤ ڈال رہا ہے، لیکن بین ا لاقوامی ایجنڈا پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے، محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)دینی مدارس کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے اور سی ٹی ڈی کے لئے فنڈنگ امریکہ کررہا ہے، حافظ سعید کی گرفتاری ٹرمپ کو تحفے میں دی گئی۔ وزیر اعظم کے خلاف کیسز ہیں لیکن ادارے خاموش ہیں اور وزیراعلی خیبر پختون خوا بھی مقدمات میں مطلوب ہیں، ادارے عوام کے ساتھ تصادم کی راہ پر گامزن ہیں، ملک میں اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کروائے جائیں، 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے اور 28 جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا، ہم 20 دن بھی دھرنا دیں تو حکومت کو وقت نہیں ملے گا۔ قبائلی اضلاع میں الیکشن میں فوجی ہر بوتھ پر کھڑا، فوج کی نگرانی میں الیکشن کا حال 25 جولائی 2018 والے جیسا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول


loading...