ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید

 ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی،تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے جمعرات کو  میڈٖ یا سے گفتگو میں کہا کہ شاہدخاقان عباسی کومعلوم تھا ان کی گرفتاری ہوگی، انہوں نے پہلے ہی طے کیاتھا کہ نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔ شاہدخاقان عباسی کو نیب نے طلب کیاتھاوہ کہاں جارہے تھے،سپریم کورٹ نے ایل این جی کی تمام دستاویزات نیب کودیدی تھیں،انہوں نے مز ید کہا کہ میر ے پاس جتنی بھی دستاویزات ہیں عدالت میں جمع کراچکاہوں،90دن میں بڑے بڑے کیسزکے فیصلے ہوجائیں گے،شیخ رشید نے مز ید کہاکہ یہ گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبرنہیں،کہاتھابہت سے اہم کیسزکے فیصلے ہوں گے،جوشخص جتناچیخ رہاہے اس کاکیس اتناہی بڑاہے،آسان نسخہ بتادیاہے جوزیادہ چیخ رہاہے اس کی اگلی باری ہے۔
 شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -