چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی  کا اجلاس آج طلب کر لیا

چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی  کا اجلاس آج طلب کر لیا

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کر لیا ہے جو کراچی رجسٹری میں ہوگا۔ تفصیلات کیمطابق تمام صوبوں،وفاق سمیت گلگت بلتستان، کشمیر کے آئی جیز اجلاس میں شریک ہونگے، گذشتہ 6 ماہ کی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گاتمام آئی  جیز اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے،پولیس ریفارمز پر اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا، اب تک کتنی شکایات کا اندراج ہوا اور تاحال کتنی زیر التواء  ہیں جائزہ لیا جائے گا تحقیق کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اب تک کے کیے جانے والے اقدمات کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول


loading...