جعلی منصوبے،سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا،شہباز گل

  جعلی منصوبے،سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا،شہباز گل

  



لاہور (آ ئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلی منصوبے اورسیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا،جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا، پہلی بار کسی حکومت نے ملک کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،شہباز گل نے مز ید کہا کہ جعلی منصوبے اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا، عوام کی حقیقی فلاح کے منصوبے لائے جا رہے ہیں۔

شہباز گل

مزید : صفحہ اول