وزیر اعظم کے دورہ سے قبل شاہ محمود قریشی امریکہ روانہ

  وزیر اعظم کے دورہ سے قبل شاہ محمود قریشی امریکہ روانہ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن روانہ ہو گئے،وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی وزیر خارجہ کیساتھ امریکہ گئے،تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن روانہ ہو گئے،وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی ان کے ساتھ ہیں،وزیر خارجہ واشنگٹن میں وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے،پاکستانی سفارتخانہ وزیرخارجہ کو وزیراعظم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ دے گا۔

شاہ محمود

مزید : صفحہ اول


loading...