عالمی عدالت میں پاکستان کی کھلی جیت ہوئی،اٹارنی جنرل

عالمی عدالت میں پاکستان کی کھلی جیت ہوئی،اٹارنی جنرل

  



لاہور (آ ئی این پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہاہے کہ بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ عالمی عدالت نے جو فیصلہ دیا اس سے بہترنہیں ہوسکتا تھا،انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی کھلی طور پرجیت ہوئی ہے، جو دلائل ہم نے عالمی عدالت میں پیش کئے انہیں تسلیم کیا گیا، کلبھوشن پاکستان میں ہی رہے گا، ہم نے ثابت کردیا کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے۔انور منصور خان نے مز ید کہا کہ میں فیصلے پرقوم اور پاک فوج کومبارکباد دیتا ہوں، عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ کس طرح سے قو نصلر رسائی دی جائے گی۔

اٹارنی جنرل

مزید : صفحہ اول


loading...