ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ،اعصام الحق کا مینز ڈبلز میں سفر تمام  

  ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ،اعصام الحق کا مینز ڈبلز میں سفر تمام  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں امریکی جوڑی نے شکست سے دوچار کیا۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں ڈینس کڈلا اور بریڈلے کلاہن پر مشتمل امریکن جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو 3-6، 7-6(7-4) اور 14-12 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔