ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ،6 کھلاڑی مین سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل  

    ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ،6 کھلاڑی مین سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل  

  



نیویارک (اے پی پی) جان اسنر، میتھیو ایبڈن، مارسیل گرانولرز، ٹینیز سینڈگرین، مسچا زیوریف اور کرسٹوفر اوبینکس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکا کے جان اسنر سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کے کامیل کو 6-4، 6-7(5-7) اور 6-3 سے مات دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ڈینس کیوڈلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا دیا۔

سپین کے مارشل گرانولرز نے آسٹریلوی کھلاڑی جارڈن کو 6-2 اور 7-6(8-6) سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمن کھلاڑی مسچا زیوریف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی ٹم سمیزک کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ امریکا کے کرسٹوفر نے دفاعی چیمپئن سٹیو جانسن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 (11-9) اور 7-6(7-5) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...