2 روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے  

  2 روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے  

  



اسلام آباد (اے پی پی)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2019ء کے مقابلے (کل) ہفتہ سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہوں گے جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے یوتھ و سینئر کلاس میں مرد و خواتین باکسرز شرکت کریں گی۔ آج جمعہ شام 4 بجے سے6 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ لیاری میں باکسرز کے وزن اور ڈراز نکالے جائیں گے۔

اس چیمپئن شپ کے دوران کراچی یوتھ و سینئر ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو اگلے مرحلے میں سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز میں حصہ لیں گی۔ یہ ٹیمیں پہلی نیشنل چیمپئن شپ (مرد و خواتین) باکسنگ چیمپئن شپ کراچی اور 33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں حصہ لیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی