مکی آرتھر 28جولائی کو ورلڈکپ کی کارکردگی پر رپورٹ دینگے  

  مکی آرتھر 28جولائی کو ورلڈکپ کی کارکردگی پر رپورٹ دینگے  

  



لاہور(آئی این پی)ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر 28جولائی کو کرکٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد 27جولائی کو متوقع ہے۔ ہیڈ کوچ پاکستان کی ورلڈکپ میں کارکردگی سمیت دیگر اہم معاملات پر رپورٹ پیش کریں گے۔ مکی آرتھر 28جولائی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہو کر مستقبل کی حکمت عملی اور تجاویز دیں گے۔اس کے علاوہ کرکٹ کمیٹی اپنی تجاویز چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جس کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر بھی دوبارہ ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق گذشتہ روز اپنے عہدے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی