آسٹریلوی سائیکلسٹ نے ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا  

آسٹریلوی سائیکلسٹ نے ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آئی این پی)آسٹریلوی سائیکلسٹ کیلب ایوان نے ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا، رائیڈر کے حادثے اور انتہائی معمولی فرق سے فنشنگ لائن عبور کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔پیرس کے خوبصورت سائیکل ٹریک پر ٹاپ ایونٹ جاری، دیدہ زیب قدرتی مناظر کا سحر بھی سب پر طاری ہے۔ ٹور ڈی فرانس کے گیارہویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے، سب کو جیت کے مشن کی ٹینشن تھی تاہم حادثے سے ایونٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔ایک سو سڑسٹھ کلومیٹرکا طویل فاصلہ شرکا کا کٹھن امتحان بن گیا لیکن ہمت کسی نے نہ ہاری اور آسٹریلیا کے کیبل ایوان نے کامیابی سمیٹ لی۔ڈچ سائیکلسٹ گروئنی ویگن دوسرے، اٹلی کے ایلیا وائیویانی تیسرے نمبر پر رہے۔ فنشنگ لائن عبور کرنے کے لیے انتہائی معمولی فرق نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ سائیکل سوار ہی نہیں، پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔