سٹا ک مارکیٹ مندی کا شکار،ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا بھی قابو سے باہر

سٹا ک مارکیٹ مندی کا شکار،ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا بھی قابو سے باہر

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز اتارچڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 32400کی نفسیاتی حدسے گرگیا، سرمایہ کاروں کے 1کھرب26ارب92کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے۔کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،تاہم مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس672.45پوائنٹس کمی سے32309.54پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طورپر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 28پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.78روپے سے بڑھ کر160.06روپے اورقیمت فروخت159.88روپے سے بڑھ کر160.16روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت160.30روپے پرمستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1403ڈالرسے بڑھ کر1422ڈالر ہوگئی۔ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 643روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت83400روپے اور10 گرام سونے کی قیمت71485روپے ہو گئی۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20روپے اوردس گرام قیمت میں 16.97روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت920.00روپے اور10گرام چاندی کی قیمت788.57روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ اول


loading...