شہباز شریف نے داماد کو لندن فرار کروایا،نوید اکرم کی چھترول کروا دی،شہزاد اکبر

شہباز شریف نے داماد کو لندن فرار کروایا،نوید اکرم کی چھترول کروا دی،شہزاد ...

  



اسلام آباد (آن لائن) وفاقی معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے شعبدہ بازی کی،اصل حقائق چھپائے، ایرا فنڈز سے3ادائیگیاں ہوئیں،پہلی ادائیگی6کو2 کروڑ، دوسری ادائیگی مارچ 2013ء کو13 ملین، اورتیسری ادائیگی جولائی2011ء میں 27 ملین کی گئیں،ہم ان3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں۔انہوں نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے آج شعبدہ بازی کی۔ شہبازشریف نے اصل حقائق  چھپانے کی کوشش کی۔ علی عمران اینڈ کو کے3 ادائیگیوں کے چیکس دکھائے گئے۔ 6 ستمبر 2012ء کو2 کروڑ روپے کی پہلی ادائیگی کی گئی۔ دوسری ادائیگی 13 ملین کی مارچ 2013ء میں کی گئی۔ تیسری ادائیگی 27 ملین  جولائی2011ء میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ادائیگیوں کی رقم ملا کر 6 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ہم صرف 3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جوایرا سے کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیک سے ادائیگی نوید اکرام نے کی۔ پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام کی تھی۔ نوید اکرام نے عدالت میں علی عمران کا کردار بتایا۔ نوید اکرام کے معاملے میں شہبازشریف کا انصاف سمجھ نہیں آیا۔ نوید اکرام غریب تھا تو چھترول کروا دی۔لیکن علی عمران کا کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی اصل وجہ ہے پورے ٹبر کی چوری پکڑی گئی۔ 13کروڑ روپے ادائیگی سے زمین خریدی گئی۔ نوید اکرام ایرا کے پیسے سے زمین کیسے خرید رہا تھا؟ وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ یہ آج یہ دھڑی اور دھیلے کی بات کررہے۔لیکن ان کی دھڑی سے مطلب کھرب اور دھیلے سے مطلب ارب ہے۔ شاہد خاقان عباسی خود کہتے رہے ہیں جس نے گرفتارکرنا ہے کرلے۔ شاہد خاقان عباسی کی توخواہش تھی کہ انہیں گرفتارکیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کی عملداری جب رنگ پکڑتی ہے تو ان کے چہرے زرد ہوجاتے ہیں۔

شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول