علی ظفر سینئر اداکاراؤں مرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے

علی ظفر سینئر اداکاراؤں مرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے
 علی ظفر سینئر اداکاراؤں مرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار علی ظفر سینئر اداکاراؤں مرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کا موجودہ فلم انڈسٹری کے بارے میں کیا خیال ہے اور یہ بھی پوچھا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی موجودہ پسندیدہ اداکارہ کوئی نہیں لیکن ماضی کی فنکار ائیں پسند ہیں۔ شہناز شیخ اور مرینہ خان کی سادگی اور ٹیلنٹ تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دونوں کے بہت بڑے مداح ہیں۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے انسان کو اپنی انا اور منفی سوچ کو پیچھے چھوڑنا پڑتا ہے۔

ایک ٹویٹ میں علی ظفر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی انا، منفی سوچ اور ردعمل کوختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کامیابی حاصل کریں تو آپ کو خود کو مثبت سمت میں لے کر جانا ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...