کلبھوشن کیس سے دنیا بھر میں بھارت بے نقاب ہوگیا، شوبز شخصیات

  کلبھوشن کیس سے دنیا بھر میں بھارت بے نقاب ہوگیا، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے کیس میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء نے عالمی عدالت انصاف میں بھرپور کیس لڑا جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے آیا اور اس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کلبھوشن یادو بھارتی جاسوس ہے اور پاکستان کو دہشٹگردی کے ذریعے عدم استحکام شکار کرنے کی کوشش میں اس کا ہاتھ ہے۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،سینئر اداکار غلام محی الدین، میرا،موسیٰ خان،احسن خان، معمر رانا اور افتخار ٹھاکر،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو،ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کی جانب ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بھارت اسے ہماری کمزوری سمجھتا ہے۔

فنکاروں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نظر ثانی کے حکم پر پاکستان کی عدالتیں قانون کے مطابق درست فیصلہ کریں گی۔

مزید : کلچر


loading...