ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کے موضوع نے کام پر مجبور کیا، منشاء پاشا

ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کے موضوع نے کام پر مجبور کیا، منشاء پاشا
 ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کے موضوع نے کام پر مجبور کیا، منشاء پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منشاء پاشا نے کہا ہے کہ ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کے موضوع نے انہیں اس کا حصہ بننے پر مجبور کیا۔میڈیا سے گفتگو میں منشاء پاشا کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین کیلئے کچھ کرنا چاہتی تھیں جو کہ ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کے ذریعے کر رہی ہیں اور اس ڈرامے کے موضوع نے ان کو کام کرنے پر مجبور کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے موضوعات پر ڈراموں ذریعے خواتین کیساتھ ہونے والی معاشرتی ناانصافیوں سے لوگوں کو آگاہ کرنا کسی بھی پلیٹ فارم سے کم نہیں ہے۔

ڈرامہ ”سرخ چاندنی“ کی کہانی تیزاب گردی سے متاثرہ ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید :

کلچر -