شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ”عاشقوں پر ٹیکس“ آج شروع ہو گا  

  شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ”عاشقوں پر ٹیکس“ آج شروع ہو گا  

  



لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں ”عاشقوں پر ٹیکس“ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا شہکار آج شروع ہو گا ندا چوہدری اورآشا چوہدری نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک بیدیا روڈلاہور پہ واقع شالیمار تھیٹر میں آج جمعہ 19جولائی سے ”عاشقوں پر ٹیکس“سٹیج ڈرامہ پیش کیا جائیگاجس کی کاسٹ میں ندا چوہدری،آشا چوہدری،تابندہ علی،حامد رنگیلا،مختار چن،ببو رانا،اسد مکھڑا،شجر عباس،آغا جانی اور لکی شاہ شامل ہیں،ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے،اس ڈرامہ کے حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک نے کہاکہ آج سے شالیمار تھیٹر میں منفرد اور فل کامیڈی ڈرامہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ ڈرامہ شائقین کو سابقہ ڈراموں سے بھی زیادہ پسند آئے گا۔

مزید : کلچر


loading...