عید الاضحی کیلئے الحمرا کے 4 ہال 63لاکھ میں نیلام    

    عید الاضحی کیلئے الحمرا کے 4 ہال 63لاکھ میں نیلام    

  



لاہور(فلم رپورٹر)عید الاضحی کے لئے الحمرا کے چار ہالز 63لاکھ میں نیلام کر دئیے گئے،الحمرا کلچرل کمپلیکس ایک سب سے زیادہ 20لاکھ میں نیلام ہوا۔ عید الاضحی پر الحمر امیں ہونے والے سٹیج ڈراموں کیلئے ڈرامہ ہالوں کی نیلامی کر دی گئی۔ جس کے مطابق الحمرا ہال ایک کلچرل کمپلیکس قذافتی اسٹیڈیم 20لاکھ، الحمرا ہال ایک مال روڈ 18لاکھ روپے، الحمرا ہال ٹو مال روڈ 15لاکھ روپے اور الحمر اہال ٹو کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم 10لاکھ میں نیلام کر دیا گیا۔تھیٹر سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے اصولی طور پر جس پروڈیوسرز کی تاریخ ہوتی ہے اسی کو ہالز ملنے چاہئیں نہ کہ ڈرامہ ہالوں کو نیلامی کے لئے پیش کرنا چاہیے۔اتنے مہنگے ہالز خریدنے والے پروڈیوسرز یقینی طو ر پر ڈرامے کی من مانے نرخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کریں گے۔

مزید : کلچر