حفیظ شہزاد کی تصنیف کی تقریب رونمائی آج آرٹس کونسل کراچی میں ہوگی  

حفیظ شہزاد کی تصنیف کی تقریب رونمائی آج آرٹس کونسل کراچی میں ہوگی  

  



لاہور(فلم رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام حفیظ شہزاد کی تصنیف ”میری آنکھیں نم رہتی ہیں“ کی تقریب رونمائی آج شام 6 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے۔ مہمان خصوصی سعید الظفرصدیقی اور مہمان اعزازی ڈاکٹر عالیہ امام ہوں گی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں سید صغیر احمد جعفری، صبیحہ صبا، ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی اور زیب اذکار حسین شامل ہیں اور وحید خیال اور الطاف حسین ساگر شاعر کا کلام حاضرین کو سنائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...