کراچی،آئی پی پی اے ایوارڈ 2019کی تیاریاں عروج پر

کراچی،آئی پی پی اے ایوارڈ 2019کی تیاریاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ جو پرہجوم ستاروں کی محفل کے طور پر معروف ہے اور جو پاکستان کا سب سے بڑا آزاد انٹرنیشنل پاکستانی شوبز ایوارڈ ایونٹ ہے۔ 9نومبر 2019بروز ہفتہ مانچسٹر میں منعقدہ ہونے جارہا ہے اس تقریب میں پاکستان کے تمام انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلوں اور بڑی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان متوقع ہے۔پہلا انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ ستمبر2017ء میں لندن میں منعقد ہوا جب کہ دوسرے ایوارڈز گزشتہ سال لندن میں منعقد کئے گئے۔ ایوارڈز کی ان دونوں تقریبات میں پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس سال ان ایوارڈز کے انعقادکے لیے مانچسٹرکا انتخاب عمل میں آیا ہے جو نومبر میں منعقد کئے جائیں گے جس کا مقصد ہمارے میڈیا‘شوبز انڈسٹری‘پاکستانی سنیما‘ٹیلی ویژن اور موسیقی کی صنعت کا فروغ اور نئے ناظرین کی فراہمی ہے۔اس ایونٹ کے آرگنائزرچیف ایگزیکٹو آفیسر ویژن ایونٹس ہے علی ملک پاکستان کے فیشن اور ثقافت کو یوکے‘ یوایس اور کینڈا سمیت بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے حوالے سے ایک انتہائی معتبر نام ہے۔لالی وڈ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مختار احمد چوہان اُن کے ساتھ مل کر ناممکن کو ممکن بناتے ہیں۔علی ملک کا کہنا ہے ”مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ دو انتہائی کامیاب ایوارڈز کے انعقاد کے بعد ہم تیسرے اور ایک انتہائی اہم ایوارڈز کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اس بار منعقد کئے جانے والے ایوارڈز زیادہ بڑ ے بہتر ہونے کی توقع ہے۔مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ لوگ اس ایوارڈز کا بے چینی سے منتظر ہیں۔“پاکستان کے سب سے بڑے اور آزاد بین الاقوامی پاکستانی ایوارڈز‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سحرانگیز پرفارمنس اور انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کو یونائیٹڈ کنگڈم کے دل میں بیک وقت دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی اس اہم ایونٹ کی پی آر کے فرائض اسٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس انجام دے رہی ہے۔مزید تفصیلات کے لییبلاجھجک رابطہ کریں۔