غیر قانونی تعمیرات کیس8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  غیر قانونی تعمیرات کیس8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے رفاعی پلاٹوں پر کریم آباد ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام اور غیر قانونی تعمیرات کیس میں 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کریم آباد ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آٹھہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزمان میں امین، عیسی خان، نذد علی، محمد علی شاہ، سکندر علی حمید اللہ اور دیگر شامل ہیں، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں برکت، عیسی، کریم فرشتہ اور امین شامل ہیں،نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2006 میں اپروو پلان کے برعکس تعمیرات کیں،ملزمان نے غیر قانونی طور پر فلیٹس اور دوکانیں بنا کر فروخت کردیں،ملزمان نے غیر قانونی تعمیرات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔