شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے8 ڈاکٹرز برطرف

شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے8 ڈاکٹرز برطرف

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت حکومت سندھ نے طویل عرصے سے غیر حاضر شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے 8ڈاکٹرزکو برطرف کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی سروسزجنرل اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی سفارش پر کی گئی، محکمے کی جانب سے محکمہ صحت کوتحریری شکایات دی گئی تھی، جس پر کالج انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو برطرف کریا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر برطرف ڈاکٹرز گھر بیٹھے کروڑوں روپے تنخواہ وصول کرچکے تھے،برطرف ہونے والوں میں ڈاکٹرانیلہ،ڈاکٹرشائستہ،ڈاکٹرروزینہ،ڈاکٹررعنا،ڈاکٹرعائشہ،ڈاکٹرشہلا اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...