ترقی کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے،سید اسجداحمد

ترقی کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے،سید اسجداحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ترقی کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے یہ بات ڈسٹرکٹ روٹریکٹ ریپریزنٹیٹوف سید اسجداحمد نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کہی انہوں نے کہاکہ جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں اسکولوں کا قیام نہایت ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی طرح سرکاری ٹیچرز کو بھی ملازمت کے ابتدائی دو سالوں تک کسی گاؤں یا گوٹھ میں بچوں کو پڑھانا لازمی قرار یا جائے تاکہ جو بچے اسکولوں میں نہیں پڑھتے انہیں پڑھایا جائے چونکہ ہمیں پڑھا لکھا پاکستان بنانا ہے جس کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ڈی آر آر سید اسجداحمد نے کہاکہ تمام صنعتوں کے علاوہ امپورٹ ایکسپورٹ پر بھی دو فیصد لیٹریسی ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ اس سے حاصل ہونے والے ریونیو سے نئے اسکولوں کا قیام اور موجود اسکولوں کا انفراء اسٹکچر بحال کرنے کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ لیٹریسی ریٹ بڑھانے کے لئے تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے تا کہ اس کے بہترنتائج برآمد ہو سکیں ڈی آر آر سید اسجداحمد نے کہاکہ بچے قوم کے معمار ہوتے ہیں اس لئے ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہے جس کے لئے چائلڈ ہیلتھ کیئر یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ جب بچے صحت مند ہوں گے تو وہ پڑھیں گے اورکھیلیں گے بھی او ر پھرزندگی کے ہر شعبے میں آگے بھی بڑیں گے جس سے ملک کا نام بھی روشن ہوگا اور ملک ترقی بھی کرے گا