کورنگی پولیس کا جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن،6افراد زیر حراست

  کورنگی پولیس کا جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن،6افراد زیر حراست

  



کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن 6 مشتبہ افراد گرفتار۔ موچکو، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش نگر پولیس کے چھاپے، چھالیہ کے اسمگلر اور اسٹریٹ کرمنل سمیت 5 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس کی بھاری نفری نے سیکٹر 33/D/E میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانہ منتقل کر دیا، جبکہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر رحمان کو گرفتار کرکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی، ذرائع کے مطابق سعیدآباد یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بااثر اسمگلر لاکھوں روپے مالیت کی روزانہ کی بنیاد پر چھالیہ کی اسمگلنگ میں مصروف رہتے تھے جبکہ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد پولیس نے 2 ملزمان نعمان اور یونس کو گرفتار کر کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ ادھر پاپوش نگر پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم وسیم عباس عرف سمیٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...