الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت کل کراچی تقریری مقابلے کاانعقاد

  الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت کل کراچی تقریری مقابلے کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے کفالت یتامی ٰپراجیکٹ کے تحت عسکری کالج بہادرآباد میں شہر کے پانچوں اضلاع سے پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں کے درمیان کل کراچی مقابلہ تقریر بعنوان ”نیشن بیوٹی از آور ڈیوٹی“ منعقد کیا گیا۔مقابلہ میں طلبہ وطالبات نے شرکت کی اوراپنی بھرپور صلاحیت کا اظہار کیا۔تقریری مقابلے میں سندس اشرف اول،اقصیٰ کریم دوم، سدرہ کنو ل سوم رہیں،تقریب بچوں کی ماؤں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔تقریری مقابلے اوراسی طر ح کی دوسری مثبت سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اورانہیں اس طرح کے مواقع فراہم کریں۔ڈائریکٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام فاروق کاملانی نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت الخدمت کا بڑا کام ہے۔یتیم بچے ہماری بھرپورتوجہ اور مدد کے مستحق ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی مدد کیلئے آگے آئیں اوراپنا تعاون پیش کریں۔انہوں نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد پیش کی۔بعدازاں ان میں انعامات اور شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔تینوں پوزیشن ہولڈربچے پاکستان سطح پر ہونے والے مقابلہ تقریر میں شرکت کریں گے۔