یونیورسٹی پروفیسر کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا،پولیس کا دعوی

یونیورسٹی پروفیسر کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا،پولیس کا دعوی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔کراچی میں 2روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔پولیس کے مطابق 15جولائی کو گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کرکے شازیہ نامی خاتون کو قتل کردیاتھا۔پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتایا لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی سے قیمتی اشیاء اٹھائیں اور نہ ہی خاتون کے پرس کو ہاتھ لگایا جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق واردات میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے ایک خول کو فارنزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کے جبڑے میں لگنے والی گولی سر سے نکلی اور گاڑی کی چھت سے آر پار ہوگئی تھی۔شازیہ نامی خاتون این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر رضا علی خان کی اہلیہ تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر