غیر حاضری پر بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے8 ڈاکٹرز برطرف

  غیر حاضری پر بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے8 ڈاکٹرز برطرف

  



 کراچی (صباح نیوز)محکمہ صحت سندھ نے طویل عرصے سے غیر حاضر شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے آٹھ ڈاکٹرز برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائی سروسز جنرل اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر کی گئی، محکمے کی جانب سے محکمہ صحت کوتحریری شکایات دی گئی تھی، جس پر کالج انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو برطرف کیا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر برطرف ڈاکٹرز گھر بیٹھے کروڑوں روپے تنخواہ وصول کرچکے تھے،برطرف ہونے والوں میں ڈاکٹرانیلہ،ڈاکٹرشائستہ،ڈاکٹرروزینہ،ڈاکٹررعنا،ڈاکٹرعائشہ،ڈاکٹرشہلا اور دیگر شامل ہیں۔

8 ڈاکٹرز برطرف

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...