انتظار قتل کیس کی سماعت  24 جولائی تک ملتوی کردی گئی

   انتظار قتل کیس کی سماعت  24 جولائی تک ملتوی کردی گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار قتل کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔جمعرات کو انتظار قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں کیس میں گرفتار اے سی ایل سی پولیس کے گرفتار 8 ملزمان پیش  کیئے گئے جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پراپرٹی اور عینی شاہد مدیحہ کیانی کو پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کیس پراپرٹی اور عینی شاہد کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر