ڈریپ متبادل ادویات کے تمام مسائل حل کرے گا، نعمان فاروق

  ڈریپ متبادل ادویات کے تمام مسائل حل کرے گا، نعمان فاروق

  



لاہور (پ ر)سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کی قیادت میں فارماسیوٹیکل اور متبادل ادویات کی صنعتو ں کے مسائل تیزی سے حل ہونے لگے ان خیالات کا اظہار جناب نعمان فاروق،جنرل سیکرٹریufacturing)APHMA Alternative Pharmaceutical and Homeopathic Man (Association نے کیا۔حال ہی میں ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے CEOڈریپ ڈاریکٹر (ہیلتھ اینڈاو ٹی سی)ڈاکٹر فخر الدین عامر سے ایک طویل ملاقات کی جس میں متبادل ادویات بنانے والے ملک کے ناموراداروں کے مالکان شامل تھے۔کراچی سے وفد کی قیادت جناب مسٹر علی عباس طیبی نے کی جو پچھلے دوسو سال سے یونانی ادویات بنارہے ہیں اور انکی ادویات انڈیااور پاکستان دونوں میں یکسا ں مقبول ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد زبیر قریشی ڈاریکٹرڈاکٹر مسعود ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکلز جو ایک مایہ ناز ہو میو پیتھ ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں بھی اس وفد میں شامل تھے۔ڈاکٹرمسعود ہو میو پیتھک فارما سیو ٹیکلز ہو میو پیتھک ادویات بنانے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور ملکی ضروریات کو پورا کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو ہو میو پیتھک ادویاتبرآمد بھی کرتا ہے۔وفد میں سعید عابد محمود گیلانی (CEO Hit Natural)اور مسٹر حافظ شفقت (CEO Paragon)بھی شامل تھے۔ایسو سی ایشن کے وفد نے سی ای اوڈریپ فخرالدین عامر کو صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس میں خاص طور پر صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کر نے پر زور دیا گیا کیو نکہ کے پی کے حکومت ابھی تک متبادل ادویات کو میڈیسن تصور کر تے ہیں حالانکہ Enistment Rules 2014کے بعد یہ سب متبادل ادویات ہیں۔

فخر الدین عامر (سی ای او ڈریپ) نے پچھلے چھ ماہ میں حیرت انگیزکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور تقریباَ10,000کے قریب فارم 7ایشو کیے گئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈہے۔Director H and OTCنے فارم 7اور فارم 6جاری کر نے کا سسٹم بڑی حد تک شفاف کر دیا ہے جس سے مسائل کے حل میں بہت مدد ملی ہے۔جب عاصم رؤ ف صاحب نے ڈریپ کا چارچ لیا تو ادارہ بے شمار مسائل کا شکار تھا جس میں اور باتوں کے علاوہ ادارہ کے اپنے ملازمین بھی تھے۔سی ای او ڈریپ مسٹر عاصم رؤف نے کر پشن کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیے جس سے وہ لوگ ناراض ہو ئے جن کے ذاتی مفادات پر ضرب پڑ ی لیکن ڈاریکٹر اور ان ملازمین نے جوا چھا کام کر رہے تھے سکھ کاسانس لیا۔ڈریپ پچھلے چھ ماہ سے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اگر عاصم رؤف صاحب کو کام کرنے کا مو قع ملا تو ادارہ انشااللہ بے مثال تر قی کرے گا۔ملاقات کے آخر میں وفد کے ارکان نے CEOڈریپ اور جناب فخرالدین عامر کادلی طور پر شکریہ ادا کیا جنہو ں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر انڈسٹری کے مسائل سنے اور کم سے کم عر صہ میں انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : کامرس


loading...