پاکستانی تاجر فن لینڈ میں سرمایہ کاری کرے، سفیر ہیری کیمریرین

پاکستانی تاجر فن لینڈ میں سرمایہ کاری کرے، سفیر ہیری کیمریرین

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد کے تاجروں کو کاروباری، تجارتی، درآمدی، برآمدی روابط کے فروغ کیلئے فن لینڈ آنے کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ہے اور تجارتی وفود کے تبادلوں و مشترکہ نمائشوں کے انعقاد سمیت پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو فن لینڈ میں اپنے وئیر ہاؤس قائم کر نے کے لئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے تاکہ دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے کی منڈیوں سے استفادہ بلکہ اپنا کاروبار دیگر ممالک تک بھی وسیع کر سکیں۔ پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر مسٹر ہیری کیمریرین نے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے دورہ کے دوران بتایاکہ فن لینڈ 5.53ملین آبادی کا چھو ٹا سا ملک ہے جس کے 70فیصد رقبے پر جنگلات،10 فیصد پر دریا اور باقی 20فیصد پر آبادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فن لینڈ اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے غیر ملکی رہائشیوں کی سہولت کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ پاکستانی اور مختلف غیر ملکی رہائشیوں کو روزگار اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولت کے لئے فن لینڈ جنرل ہسپتال بھی بنا رہا ہے جہاں فن لینڈ کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی رہائشیوں کو برابری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر میں کچرا وافر مقدار میں موجود ہے جسے ری سائیکل کر کے انرجی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا فن لینڈ پاپٹک کمپنی پلاسٹک اور پیپر کو ری پلس کر کے ووڈن فائبر کی چیزیں بنا رہا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو مشورہ دیا کہ پاکستان قدرتی ریسورسز سے مالا مال ہے اسلئے انہیں بھی ان وسائل کا اپنے کاروبار میں استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فن لینڈ کے تین اعزازی قونصل کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ان کے ملک نے بہت ترقی کی ہے جبکہ موبائل فون کی ٹیکنالوجی میں نوکیا سر فہرست ہے۔

مزید : کامرس


loading...