کاشتکاروں کوضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں: محمد خالد وسیم

  کاشتکاروں کوضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں: محمد خالد وسیم

  



لاہور(پ ر) محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان بھر میں کاشتکاروں کو ان کی زرعی ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں پر ان سے استفادہ کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکے۔ اس کا اظہار انہوں نے کاشتکاورں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک امداد باہمی ایک عالمی تحریک ہے اور اس کے ثمرات سے استفادہ کر کے متعدد مالک نے ترقی کی ہے۔ پاکستان میں بھی کوآپریٹو اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ زراعت اور ہاؤسنگ سیکٹر میں کوآپریٹو اداروں کا کردار نمایاں ہے لیکن ان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے لیکن بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ ہم کارکنان امداد باہمی کی حکومت سے گزارش ہے کہ کوآپریٹو اداروں کی سرپرستی کرے تاکہ وہ بہترین نتائج دے سکیں۔ انہوں نے صوبہ پنجاب کیبارانی اضلاع میں بلا سود ٹریکٹر کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبہ میں سبز انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس


loading...